محترم قارئین صدائے مسلم
!! اس نکتہ پر غور و فکر کیجئے ۔۔ دنیا اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے
اور ہم اس وقت بھی فرقہ واریت کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ ہم یہ نہیں
کہتے کہ آپ اپنے مسلک کو چھوڑ دیں اور توبہ تائب ہو جائیں ۔۔ ہمارے نزدیک
ہر مسلک اپنے طور پر ٹھیک ہے ۔۔ لیکن خدارا! دوسرے مسلک و مکتب کی نفرت
کبھی اپنے دل میں نہ رکھئے ۔۔ دوسروں کے نظریات کی قدر کریں ۔۔ جیسے آپ
اپنے آپ کو اور اپنے مسلک کو حق پر سمجھتے ہیں اسی طرح دوسرا مکتب والا اور
مکتب فکر بھی خود کو حق سمجھتا ہے ۔۔ اگر آپ اس سے نفرت کرینگے تو وہ بھی
آپ سے نفرت کرے گا اور یوں معاشرہ نفرتوں کو گڑھ بن جائےگا ۔۔یہی وجہ ہے کہ
آج ہمارا معاشی و مذہبی استحصال ہورہا ہے ۔۔
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو ۔۔
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو ۔۔